جہلم

پٹرولنگ پولیس سڑکوں پر 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے موجود ہے۔ اعجاز حسین، آصف رضا

جہلم: پٹرولنگ پولیس مصری موڑ سڑکوں پر 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے موجودہے۔

ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج پوسٹ اعجاز حسین اور پٹرولنگ پولیس آفیسر آصف رضا نےکیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے غفلت و لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے ، اس کے علاوہ کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایا جا رہا ہے ،رواں ماہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر نمونہ جعلی نمبرپلیٹس لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم 24/7 ، عوامی خدمت کے لئے موجود ہیں، اگر کسی بھی شہری کو سڑک پر کوئی مسئلہ پیش آئے تو 1124 پر کال کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button