جہلم

ضلع جہلم کی جی ٹی روڈ کی حدود میں موٹر وے پولیس ہیلمٹ مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھے۔ سماجی حلقے

جہلم: ضلع جہلم کی جی ٹی روڈ کی حدود میں موٹر وے پولیس ہیلمٹ مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھے،ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے موٹروے پولیس کی طرف سے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں جرمانے کی سزا کو خوش آئند قرار دیا ہے اور موٹروے پولیس کے اس اقدام کو عوامی مفاد قرار دیا ہے،جی ٹی روڈ پر چند مقامات پر اس سلسلہ میں موٹروے پولیس کے آفیسرایسے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر نہ صرف جرمانہ کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق ہدایات بھی جاری کرتے ہیں۔

سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عوام نے نہ صرف ٹریفک کے قوانین کی پابندی کا شعور بیدا ر ہو رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کی شرح میں اب کم ہوگئی ہے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے جب سے موٹروے پولیس نے ہیلمٹ سے متعلق سختی کی ہے اب موٹرسائیکل کے حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے موٹروے پولیس سے پرزور اپیل کی ہے کہ عوامی مفاد ات کے پیش نظر اس سلسلہ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button