پنڈدادنخان

میجر جنرل ارشد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کا دورہ، پرانی یادیں تازہ، کلاس فیلوز سے ملاقاتیں

پنڈدادنخان: میجر جنرل ارشد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کا دورہ، پرانی یادیں تازہ، کلاس فیلوز سے ملاقاتیں، سکول انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ میجر جنرل ارشد محمود نے مڈل گورنمنٹ ہائی سکول سے پاس کیا تھا، گورنمنٹ ہائی سکول کے لیے ملٹی میڈیا سانس لیب کیلئے سامان کی فراہمی دیگر ضروریات کو مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے ہونہار سپوت میجر جنرل ارشد محمود کا اپنے آبائی شہر کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران میجر جنرل ارشد محمود نے گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں پر سکول انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا، میجر جنرل ارشد محمود نے سکول کے لیے ملٹی میڈیا سائنس لیب کے لیے سامان کی فراہمی اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا آعادہ کیا۔

میجرجنرل ارشد محمود نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول میں حاصل کی اور میٹرک گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول سے پاس جبکہ ایف اے الیبرونی ڈگری کالج سے پاس کیا، میجر جنرل ارشد محمود نے دورہ پنڈدادنخان کے دوران اپنے کلاس فیلوز سے ملاقات بھی کی، چوہدری ارشد ماسٹر طاہر اقبال باوا سلم چوہدری خالد محمود پروفیسر نیاز اعوان سمیت دیگر نے میجر جنرل ارشد محمود کے دورے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button