دینہ

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست پر دینہ شہر میں جشن کا سماں

دینہ: پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست پر دینہ شہر میں جشن کا سماں ، میچ ختم ہو تے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، روڈوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتش بازی پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، ایک دوسرے کو مبارکباد اور مٹھائی تقسیم ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والا ٹی 20کر کٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی پر شہری خوشی سے نڈھال ، 10وکٹوں کی جیت پر بھارت کو عبرت ناک شکست پر لوگ جشن منانے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے رات گئے تک جگہ جگہ جشن کا سماں ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے بھنگڑے۔

دینہ جی ٹی روڈ پر لوگ جلوسوں کی شکل میں مین چوک پر پہنچ گئے ، بھارت مردہ آباد کے نعرے پاکستانی ٹیم نے عبرت ناک شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ، شاہین آفریدی اور حسن علی نے اپنا حق ادا کر دیا ، انشاء اللہ پاکستانی ٹیم نیو زی لینڈ کو بھی شکست دے کر اپنا حساب برابر کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button