کھیوڑہ میں منافع خوروں نے انت مچا دی، من مانے ریٹ دھڑلے سے وصول کئے جانے لگے

0

کھیوڑہ: شہر کھیوڑہ میں منافع خوروں نے انت مچا دی، سبزی گوشت اورکھانے پینے کی اشیاپر من مانے ریٹ دھڑلے سے وصول کئے جانے لگے ، غریب عوام حکومتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے، پرائس کنٹرول کمیٹی او ر تحصیل انتظامیہ پنڈدادنخان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے میں غفلت اور لاپروہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ جوکہ صنعتی علاقہ بھی ہے اور یہاں کی زیادہ تر آبادی مزدور پیشہ ہے اور مزدور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔حکومتی مہنگا ئی کے ساتھ ساتھ دوکا ندروں کی خود ساختہ مہنگائی سے بھی تنگ آئے ہوئے ہیں۔

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ جڑواں شہر ہونے کے باوجود اشیا خورد و نوش کی قیمتیوں میں واضع فرق ہے۔اس واضع فرق کی وجہ سے ہر روز ہزاروں خرید داروں کو رکشوں پر دھکے کھانے پڑتے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی او تحصیل پنڈدادنخان انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بڑے کا گوشت،مٹن،چکن سبزیاں ،دالیں، پھل و فروٹ وغیرہ فروخت کرنے والے دکاندار مرضی کے ریٹ وصول کرتے ہیں ۔اگر کوئی گاہک سرکاری ریٹ کی طرف توجہ دلائے تو کئی دوکاندار بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

وینٹری ڈاکٹر نے اپنے دفتر تک محدود رہ کر قصابوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور مو صوف نے گوشت کی کوالٹی چیک کرنے کی کبھی زحمت گوارہ نہیں کی ہے لاغر اور بیمار مادہ جانور کے گوشت کی زائد قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ اشیاء ضروریات غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی سے منافع خوروں کا کاروبار عروج پر ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والے منافع خوروں کے خلاف مستقل کارروائی کی جائے اورغریب عوام کو ریلف دلایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.