پہاڑوں کا عالمی دن منانے کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل سیاحوں کا وادی سون سکسر کی طرف سفر جاری

0

پنڈدادنخان: پہاڑوں کا عالمی دن منانے کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل سیاحوں کا کراس روٹ کلب لاہور کے زیر انتظام لاہور سے موٹر سائیکلوں پر وادی سون سکسر کی طرف جاری ہے۔

سفر کے دوران سیاحوں کی بہت بڑی تعداد سالٹ رینج پہاڑی سلسلے کے بڑے سیاحتی مقامات کھیوڑہ اور پنڈدادنخان پہنچ گئی۔ موٹر سائیکل سوار سیاحوں کا گروپ وادی چوآسیدن شاہ اور کٹاس راج سے ہوتا ہوا معروف سیاحتی مقام کلر کہار سے گزر کر سون سکسر کی حسین وادیوں میں پہاڑوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

پنڈدادنخان میں سیاحوں کے گروپ کا استقبال فرینڈز ٹورسٹ کلب، پنجاب میڈیاکلب اورگراس روٹ کلب کے مقامی ممبران نے کیا ۔ ضیافت کے بعد سیاحوں کو شہریوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کے ھار پہنا کر رخصت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.