دینہ

جشن عید میلاد النبی ﷺ؛ وائس چیئرمین یوسی مغل آباد حاجی لہراسب حسین کی رہائش گاہ پر محفل پاک کا انعقاد

دینہ: یونین کو نسل مغل آباد کی ہر دلعزیز خوش اخلاق بے لوث عوامی خدمت گار معروف سیاسی و سماجی شخصیت وائس چیئرمین حاجی لہراسب حسین کی رہائش گاہ جوئیاں میں ایک پرنور محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔

محفل پاک میں خصوصی خطاب معروف عالم دین محترم علامہ مولانا عثمان بشیر نقشبندی نے کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے دین واسلام پر خصوصی گفتگوں فرمائی۔ اس موقع پر معروف ثناء خواں مشہور شخصیت قدیر بٹ،صوفی محمد زمان سمیت نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیں۔

محفل پاک میں مرزا مظفر حسین نمبردار کھڑی شریف میر پور آزاد کشمیر، چوہدری راشد گھرمالہ، قاری زاہد محمود، معروف سیاسی و سماجی نوجوان چوہدری احسن سلیمان، چوہدری قاسم حسین نئی آبادی گراؤنڈ، مہر ناظم حسین، میاں محمد شفیق کونسلر، صوفی نعیم اقبال، چوہدری منیب طارق، چوہدری شہزاد منگولہ، چوہدری نصر اقبال، چوہدری محمود یوکے، راجہ معروف،راجہ قدیر حسنوٹ، چوہدری عجائب، چوہدری منصور حمید، چوہدری افضال جوئیاں، چوہدری افتخار حسین یوکے، راجہ متین، راجہ خان حسنوٹ، چوہدری ساجد نکودر، مولوی محمد رفیق، منیر احمد چشتی، راجہ محسن منا، صوفی عزیز، صوفی شبیر احمد، لالا افتخار احمد، علی مراد حسنوٹ سمیت علاقے بھر سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل پاک میں خصوصی دعا مولوی محبوب احمد جبکہ نقابت کے فرائص شہنشاہ نقابت میاں محمد عمر ہمدانی نے سر انجام دیئے، محفل پاک کے آخر میں ملک پاکستان سمیت عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور آنے والے معزز مہمانوں کے لئے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محفل کے اختتام پر حاجی لہراسب حسین وائس چیئرمین،توقیر عباس،احتشام اور قاسم حسین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button