جہلماہم خبریں

ضمنی الیکشن میں جہلم پولیس نے اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دی۔ ڈی پی او سید مصطفی تنویر

جہلم: پولیس معاشرے میں امن وامان کے قیام ، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور خدمت خلق کے جذبے سے سر شار ہے، ہمارے پولیس کے جوانوں اور افسروں نے حلقہ پی پی 27جہلم میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پرامن ماحول فراہم کیا۔

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27میں جہلم پولیس کے جوانوں اور افسروں نے اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دی جس کے نتیجہ میں ہر شہری نے بلا خوف و خطر اپنا حق راہ دہی استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں پرامن ماحول مہیا کیا ہے،پولیس کے جوان خدمت خلق کے جذبے سے سر شار ہیں اور کسی تعریف کے محتاج نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button