ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ نگیال کی سماجی شخصیت چوہدری قیصرمحمود رانجھا رشتہ ازدواج میں منسلک

ڈومیلی کے نواحی علاقہ نگیال کے رہائشی سماجی شخصیت چوہدری قیصرمحمود رانجھا رشتہ اذدواج سے منسلک ہوگئے۔نگیال میں ولیمہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاورکمال نے خصوصی طور پر شرکت کی، ان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت ملک مدثر ڈھانگری، راجہ سہیل محمود بڑاگواہ، ماسٹر عبدالخالق، فیصل بشیر ہائی کورٹ، مہرضیاء اللہ سیکرٹری یونین کونسل نگیال، سینئرسپورٹر پی ٹی آئی یوسی نگیال چوہدری رمیز، نویدمالک انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی یوسی نگیال، چوہدری پرویز اختر یوسی نگیال، چوہدری سلیم بڑاگواہ، شکیل کھٹانہ سمیت علاقہ کی دیگر سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دلہا چوہدری قیصر رانجھا کو شادی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button