دینہ

دینہ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئر (ر) ساجد حسین شاہ امریکہ میں انتقال کر گئے

دینہ کے نواحی گاؤں چک عبدالخالق سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئر (ر) ساجد حسین شاہ امریکہ میں انتقال کر گئے۔

ساجد حسین شاہ نے 1965ء اور 1971 ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا اور پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں نمایاں کارکردگی پر ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔

ساجد حسین شاہ دو بٹ راسی کیڈٹ کالج کے کمانڈنٹ بھی رہے اور بطور ملٹری اتاشی تہران و فلسطین میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیے آپ کا شمار پاک افواج کے بہترین اور فرض شناس افسران میں کیا جاتا تھا ملک اور قوم کی خدمات کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم بریگیڈیئر (ر)ساجد حسین شاہ اپنے بیٹوں کے پاس امریکہ میں مقیم تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، امریکہ میں ہی ان کی تدفین کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button