جہلماہم خبریں

جاتی سردی لوٹ آئی، موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

جہلم: جاتی سردی لوٹ آئی، موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی بارش نے موسم کو خوشگواربنادیا، میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سے کالے سیاہ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بوندہ باندی شر وع ہوئی اور اچانک موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ،شہریوں نے ایک مرتبہ پھر گرم ملبوسات زیب تن کر لئے ، دوسری جانب کسانوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ بارش سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کی منظر کشی کرنے لگیں۔

انتظامیہ ہر سال بارش سے قبل نالوں کی صفائی ستھرائی کروایا کرتی ہے ، پہلی مرتبہ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے شہر کے اندر موجود نالوں کی صفائی ستھرائی کروانے کی بجائے خاموشی کو ترجیح دی جس کیوجہ سے شہر کی سڑکوں پر گھنٹوں پانی جمع رہا ، شہریوں سمیت سکول و کالجز کے بچوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے رحمت زحمت میں تبدیل ہوکر رہ گئی جبکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش سے گندم کی فصل کو فائدہ پہنچے گا اور بارانی علاقے میں فصلیں بہتر ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button