پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیاء کے سامنے بے نقاب کر دیاہے ، مودی اپنے کالے کرتوتوں کے باعث تاریخ کی بدترین مثال بن کر رہ جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو روکنے میں ساتھ دینا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز بلند کی ، ـکشمیر بنے گا پاکستان کے خواب کی تکمیل تک جدو جہد جاری رکھی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کے خونی چہرے کو بے نقاب کرے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی فورمز تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے دوسرے پاکستانی دشمنوں سے ملکر شرارتوں میں مصروف ہے مگر اسے رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.