جہلم

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میڈیکل سٹور اور عطائیوں کیخلاف کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

جہلم: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے 1میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیس پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ، ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 3 افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستارعیسانی منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ مجید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈسڑکٹ کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر13کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے جن میں ملزمان کو اپنی صفائی کا پورا موقع دیا گیا، نیز ریکارڈ کی پڑتا ل کے بعد کیسز عدالتی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دے دی اور دیگر کا فیصلہ اجلاس نے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button