سوہاوہ سب ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام کے مسائل سنے گئے

0

سوہاوہ: سب ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، انجینئرمحمد اسلم خان ایس ای آئیسکو آپریشن جہلم اور ایس ڈی او آپریشن سوہاوہ اقبال حسین شاہ سمیت واپڈا کے اہلکاروں اور عوام الناس نے شرکت کی،ایس ای آئیسکو آپریشن جہلم انجینئر محمد اسلم خان نے عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئیسکو شاہد اقبال کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن آفس سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ انجینئرمحمد اسلم خان سپریٹینڈنگ انجینئر آئیسکو آپریشن جہلم اورسب ڈویژن آفیسر آپریشن سوہاوہ اقبال حسین شاہ سمیت واپڈا کے اہلکاروں اور عوام الناس نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔

اس موقع پر عوام الناس کی جانب سے بجلی کی کم وولٹیج اور بجلی کی تاروں کا گھروں کی چھتوں اور دیواروں کے قریب سے گزرنے جیسے مسائل سامنے آئے جن کے فوری تدارک کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔

سیفٹی ہیزرٹ کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے انجینئر محمد اسلم خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 30جون کے بعد انشاء اللہ اس مسئلہ کو مکمل طور پر حل کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایس ڈی او سوہاوہ اقبال حسین شاہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جن گھروں کی چھتوں اور دیواروں کے قریب سے بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں یا جو لوگ بجلی کی تاروں کے نیچے مکان کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو وہ فوری طور پر ہمارے دفتر سے رجوع کریں۔

بجلی کی کم وولٹیج کے مسئلے کے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد اسلم خان نے بتایا کہ اس کے لئے سوہاوہ اور سنگھوئی کے گرڈ اسٹیشن ایکوائر کردئے گئے ہیں جو کہ انشاء اللہ اگلے سال ریکور ہوجائیں گے۔عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر واپڈا کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.