پنجاب ٹیچرز یونین کا میٹرک کے سالانہ امتحانات میں امتحانی سنٹر دوراز علاقوں میں قائم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار

0

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے عہدیداروں نے ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نجی سکولوں کے طلباء و طالبات کے امتحانی سنٹر دوردراز کے مضافاتی علاقوں کے سکولوں میں قائم کرنے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحان میں ہر سکول کے طلباء و طالبات کو مختلف سکولوں میں قائم امتحانی سنٹروں میں بکھیر دیا جس سے نہ صرف طلباء و طالبات میں پریشانی لاحق ہوگئی ہے بلکہ بچوں کے والدین اور اساتذہ کے لئے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے عہدیداروں نے اس معاملے کا ذمہ دار بور ڈ انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو تقسیم کرکے دوردراز امتحانی مراکز میں شفٹ کیاگیا ہے ، جس سے والدین اور اساتذہ کے لئے طلباء کو مختلف امتحانی سنٹروں میں پہنچانے کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.