جہلم

معروف سماجی شخصیت اور کونسلر چوہدری ذوالفقارہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے

جہلم: معروف سماجی شخصیت اور کونسلر چوہدری ذوالفقارہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے منتحب کونسلر چوہدری ذوالفقار دوسری مرتبہ ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے ، ان کو ایک ماہ قبل پہلی مرتبہ ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد وہ چند روز ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر منتقل کر دئیے گئے۔

گزشتہ شب ان کو دوبارہ ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو آبائی گاؤں میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close