جہلم

جہلم کے مرکزی قبرستان جنگل بن گیا، جھاڑیوں نے قبروں کو چھپا دیا

جہلم: مرکزی قبرستان جنگل بن گیا، جھاڑیوں نے قبروں کو چھپا دیا، فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے پریشان ، عید کے موقع پر مشکلات کا سامنا ہو گا۔ شہریوں کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مرکزی قبرستان میں صفائی اور جڑی بوٹیوں کی کٹائی نہ ہونے سے قبرستان جنگل کی شکل اختیار کر گیاہے جہاں فاتحہ خوانی اور تدفین وغیرہ کیلئے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی کئی فٹ بڑھی ہوئی جھاڑیوں میں خطرناک کیڑوں مکوڑوں اور سانپوں کی افزائش کے باعث یہاں آنے والے افراد خوف وہراس کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کو چند روز باقی رہ گئے ہیں جو لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا چاہتے ہیں ان کیلئے کوئی سہولت نہیں ، شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ قبرستان سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کی مکمل صفائی کروائی جائے تاکہ عید کے موقع پر شہری باآسانی فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جاسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button