جہلم

نومنتخب ممبران اسمبلی کا الیکشن کے پرامن انعقاد پر عسکری اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے الیکشن کے پر امن انعقاد پر عسکری اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، چوہدری فواد حسین ، راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال نے جہلم سمیت ملک بھر میں الیکشن کے پرامن انعقاد پر عسکری اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے بھر پور مواقع فراہم کیے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے عملی کارکردگی سے غیر جانبداری کو ثابت کر دیا ہے کہ انتظامیہ اورپولیس نے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں نے پرامن انتخابات کیلئے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ،پولیس ، رضا کاروں سمیت دیگر اداروں نے سرتوڑ محنت کی۔جس کو پاکستان کے تاریخی انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کرنے والوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شفاف ،غیر جانبدارانہ اورپرامن انتخابات کے انتظامات میں تعاون کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی غیو ر عوام نے پرامن انتخابات کے ذریعے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اس موقع پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری آفتاب قاسم ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت خادم اللہ بٹ ، شہر کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی ، رئیس آف جادہ چوہدری واسب حسین ، چوہدری جہانگیر حسین گھرمالہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button