پڑی درویزہ

چوہدری محمد جاوید ،ماسٹر عابد برادران کے والد گرامی سابق ماسٹر (ر) چوہدری عبدالشکور انتقال کر گئے

پڑی درویزہ کے رہائشی چوہدری محمد جاوید ،ماسٹر عابد برادران کے والد گرامی سابق ماسٹر (ر) چوہدری عبدالشکور انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 85سال تھی ۔

دوران حیات مرحوم نے بطور ٹیچرچکوال کے علاقوں بھلہ کریالہ، منگوال ، مینگن اور گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ جہلم میں خدمات سر انجا م دیں ۔ مرحو م کے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ مر حوم کا خاندان قیا م پاکستان کے وقت انڈیا سے پاکستان منتقل ہوا تھا ۔مرحوم کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے شرقی قبرستان بابا رحمۃ اللہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر غلا م علی شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں علاقہ بھرکی سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شامل تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button