پنڈدادنخان

پولیس شہدا کے بچوں کے لئے ایجوکیٹرسکول سسٹم میں مفت تعلیم کا اعلان

پنڈدادنخان: پولیس شہدا کے بچوں کے لئے ایجوکیٹرسکول سسٹم میں مفت تعلیم کا اعلان، پولیس شہدا ہمارے لیے باعث فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی کی ذاتی دلچسبی اور کاوش سے ایجوکیٹرسکول سسٹم کے مالکان نے ضلع جہلم میں پولیس شہدا کے بچوں کے لیے ایجوکیٹرسکول سسٹم میں مفت تعلیم کے ساتھ کتابیں اور یونیفارم بھی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس شہدا کے لواحقین ایجوکیٹر سکول سسٹم پنڈی سید پور، دھریالہ جالپ ،پنڈدادن خان ،ٹوبھہ ،دینہ اور سوہاوہ کی برانچوں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفارقیصرانی نے کہا ہے کہ پولیس شہدا ہمارے لیے باعث فخر ہمارا قیمتی سرمایا ہیں شہدا نے اپنی قیمتی جانیں دے کر ملک اور قوم کے لیے قربانی دی ہے قوم شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button