ڈومیلی میں 36 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا

0

سوہاوہ: نواحی علاقہ ڈومیلی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم قاتل شفقت نامی شخص کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،تھانہ ڈومیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں نامعلوم افراد پولٹری فارم میں سوئے ہوئے 36 سالہ پولٹری فارم مالک شفقت کو ٹوکے سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔مقتول تین بچوں کا باپ تھا جبکہ وہ چند دن قبل ایک جرم میں سزا کاٹ کر آیا تھا ، دوست صبح ناشتہ دینے آیا تو شفقت کو مردہ حالت میں پایا اور پولیس کو اطلاع دی، موقع واردات پر خون آلود ٹوکہ پڑا ہوا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی اور ایچ آئی یو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، فارینزک ٹیم نے لاش کو پولٹری فارم سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.