جہلم

کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔ ڈاکٹر میاں مظہر حیات

جہلم: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مویشی منڈی جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی دفتر میں اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو کہ چیچڑ سے پھیلتی ہے جس کے اثرات مہلک ہوتے ہیں۔ کانگو وائرس کے متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔ بھینس، بیل، بھیڑ اور بکریاں کانگو وائرس کا شکار ہوتی ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر تسلی کر لیں کہ جانور کانگو وائرس کا شکار تو نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس کا ٹکس مختلف جانوروں کی جلد پر پایا جاتا ہے ، یہ کیڑا ہی اس بیماری کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، یہ کیڑا اگر انسان کو کاٹ لے یا جانور ذبح کرتے ہوئے بے احتیاطی کی وجہ سے قصائی کے ہاتھ پر کٹ لگنے سے یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جائے تو کانگو وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہوتا ہے ، اس کے وائٹ سیلز کم ہو جاتے ہیں اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ میں درد، تیز بخار اور جسم میں درد کانگو کی علامات ہیں، ہڈیوں میں درد اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا بھی کانگو کی علامات ہیں، ان میں سے کسی بھی علامات محسوس ہوں تو فوری طور مستند ڈاکٹر سے رجوع کرناچاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button