جہلم

پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے ماہ فروری کی شاندار کارکردگی جاری کر دی

جہلم: ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ اور انسپکٹر انچارج ڈسٹرکٹ پٹرولنگ جہلم عابد خان کی ہدایات پر انچارج پوسٹ مصری موڑ عاصم آزاد سب انسپکٹر کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے ماہ فروری کے دوران شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 مقدمات درج رجسٹرڈ کروائے ، اوور لوڈنگ اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف 3 مقدمات جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کی کوآرڈینیشن کرتے ہوئے ایک مقدمہ 9B کے تحت درج رجسٹرڈ کروایا مزید ایک مجرم اشتہاری اور ایک عدالتی مفرور کو بھی گرفتار کیا، جبکہ 30 سے زائد افراد کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات میں ان کی مدد کی جبکہ علاقہ مصری موڑ میں شدید دھند کے دوران سفر کرنے والوں کو آگاہی فراہم کی ، اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مسافروں کو بھی احتیاطی تدابیر اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور معیاری سلنڈر گاڑیوں میں نصب کرنے بارے آگاہ کیا گیا اور گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلا ت لازمی رکھنے کی تاکید کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button