دینہ میں جنسی بھیڑیوں کا 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ، ایک ملزم گرفتار

0

دینہ: با اثر افراد نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی (ر)نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے مکان میں موجود تھی کہ صبح کے وقت دو افراد آئے اور انہیں زبردستی اٹھا کر ویرانے میں لے گئے، جہاں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا اور ملزمان انہیں تشویشناک حالت میں وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ تھانہ دینہ متاثرین سے کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی اور پولیس ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

لواحقین نے کہاکہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ساتھ گینگ ریپ کی تصدیق ہوگئی۔پولیس نے متاثرین کی شکایت پر ایک ملزم عامر کو گرفتار کرلیا، دوسرے ملزم جاوید شاہ کو آخری اطلاعات آنے تک گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔

پولیس کے مطابق نمونے ٹیسٹ کے لیے فورنزک لیب بھیجے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.