پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سیاحتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فواد چوہدری

1

روہتاس/دینہ/جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سیاحتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جہلم سمیت ملک بھر میں خوبصورت سیاحتی مقام موجود ہیں،دنیا کے چار بڑے مذاہب پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ روہتاس میں جشن جہلم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن کی 3 روزہ رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، 2 روز کی تقریبات ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں بھربور انداز سے منائی گئیں جبکہ آخری روز کی تقریب قلعہ روہتاس جہلم میں مرکزی تقریب کی صورت میں اختتام پذیر ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ روہتاس میں منعقدہ تقریب میں جہلم کی داستان گوئی قلعہ کے گیٹ پر تصویری عکاسی سے بیان کی گئی، قلعہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ اس موقع پرشریک ہونے والی فیملیزنے داستان گوئی اور میوزکل شوسے خوب لطف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جہلم میں خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں،جہلم ایک تاریخی حیثیت کا حامل شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، اس کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، ہم سیاحت کے فروغ کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان میں مذہبی، تہذیبی اور پہاڑوں کی سیاحت کے مواقع موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قلعہ روہتاس جنوبی ایشیا میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے، منگلا فورٹ اور کٹاس راج بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم عظیم تاریخ اور ورثہ سے مالا مال ہے، موجودہ حکومت کے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات سے ملک سیاحت کا مرکز بنے گا۔

تقریب میں بھارتی ہائی کمشنر، کینیڈا کے ہائی کمشنر، مصر کے سفیر اور کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، دیگر ممالک کے سفیروں، غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں، مشیر وزیر اعظم افتخار درانی ، شوکت یوسف زئی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز ، آر پی او راولپنڈی ڈویژن اسحاق جہانگیر، ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شرکت کی۔

اے ڈی سی آر میسم عباس، میڈم طلعت اعظیم، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای ایجوکیشن سید مظہر اقبال،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ایس ڈی او فارسٹ سدھیر مغل، نمائندگان سول سوسائٹی و میڈیا، دیگر اہم شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ جشن جہلم کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی جہلم سیف انور جپہ، اے ڈی سی میسم عباس، اے سیز اینکر پرسن نور الحسن اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔پہلے اور دوسرے روز کی تقریب میں سرکاری محکموں کے افسران ، سماجی کارکنان ، صحافیوں ، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جشن جہلم میں سرکاری ونجی اداروں کی طرف سے لگائے گئے پھولوں کے سٹالز شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز رہے ۔

جشن جہلم کی پہلے اور دوسرے روز کی تقریب میں طلباء کی طرف سے ملی نغمے ، انکل سرغم شو، پپٹ شو، ڈھولکی ڈانس، فوک گیت اور عارف لوہارکی موسیقی شامل تھی۔ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا کہ جشن جہلم کے انعقاد کا مقصد جہلم کے عوام کو ایک معیاری اور صحت مند تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے ۔

  1. Ibrahim Raja کہتے ہیں

    Maa jammee banan tey puttar banairay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.