پنڈدادنخان

محکمہ ہائی وے نے لِلہ پنڈدادنخان روڈ اور لِلہ کندوال روڈ کی مرمت کا کام شرو ع کر دیا

پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان اور وکلا کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، محکمہ ہائی وے نے لِلہ پنڈدادنخان روڈ لِلہ کندوال روڈ کی ریپئرنگ کا کام شرو ع کردیا، عوامی سماجی حلقوں نے سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لِلہ پنڈدادنخان کی خستہ حالی اور جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے پر عوام کی مشکلات بڑھ گئیں تھی، آئے روز حادثات معمول بن گئے جس پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے آواز اُٹھائی۔

پنڈدادنخان بار ایسی ایشن کے نائب صدر معروف قانون دان شکیل شیراز کی جانب سے بھی ہائی وے جہلم کے افسران کو نوٹس جاری کیا گیا جس کے بعد محکمہ ہائی وے نے اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا، سڑک کی مرمت کا کام روڈ ا نسپکٹر راجہ امجد کی زیر نگرانی جاری ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سڑک کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اور حکام سے اپیل کی ہے کہ جب تک نئی سڑک تعمیر نہیں ہوتی پنڈدادنخان لِلہ روڈ کو مکمل مرمت کیا جائے تا کہ حادثات کے ساتھ ٹائم کی بھی بچت ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button