دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 164 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1395، اموات 39 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1305 ہو گئیں، ضلع بھر میں164 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 40 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 8 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 58620 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1395 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں اب تک کل 1305 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 39 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 44467 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 903 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 53 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 164 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button