پنڈدادنخان

چوہدری سکندر خان تونگر کونسلر کی رسم چہلم ڈھڈی پھپھرہ میں ادا کر دی گئی

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے نواحی گاؤں سوڈی گجر کی مشہور و معروف سماجی شخصیت چوہدری سکندر خان تونگر کونسلر کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں ڈھڈی پھپھرہ میں ادا کر دی گئی۔جس میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ایم پی اے چوہدری نذر گوندل،چوہدری مشتاق احمد سپر اایس ڈی پی او،محترم پھپھرہ آف فرانس،وائس چیئر مین شاہد محمود،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں،اسد بخاری،اورنگزیب عالمگیر اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ساؤ وال کے چیئر مین شفقت بلال گوندل نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی ہے علاقہ بھر میں ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button