پرائس کنٹرول کا نظام ناپید ،من مانے ریٹس پر لوٹ مارجاری، ہر چیز دو سے تین گنا مہنگی

0

جہلم: پرائس کنٹرول کا نظام ناپید ،من مانے ریٹس پر لوٹ مارجاری، ہر چیز دو سے تین گنا مہنگی ، جہلم شہر میں پرائس کنٹرول کا نظام ناپید ہوجانے پر لوٹ مارکا بازار گرم ہو گیا ہے۔

جہلم شہر میں کھانے پینے ، کپڑے جوتے اور ضروریات زندگی کی ہر چیز ہی تقریبا مارکیٹ سے تین سے چار گنا زائد ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے دالیں، چاول، گوشت، سبزی، آٹا، چینی، روٹی ، نان ، چنے ہر چیز ہی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔

شہر کے تمام تر ہوٹلز مالکان، پرچون کریانہ والوں کے اپنے اپنے ریٹس مقرر ہیں جو شہریوں کو جی بھر کے لوٹ رہے ہیں۔

ضلعی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی پرائس چیکنگ کا بالکل ہی کوئی انتظام نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تباہی کا پیغام لایا ہے ایک وقت روٹی سے بھی حکومت نے محروم کر دیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.