ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ میں واٹرسپلائی کی ٹینکی خستہ خالی کا شکار

ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ میں واٹرسپلائی کی ٹینکی خستہ خالی کاشکار، اہلیان علاقہ نے کئی بار ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی جوحادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ میں قائم سرکاری واٹرسپلائی خستہ خالی کا شکار ہوگئی،واٹر سپلائی ٹینکی کے نیچے قائم چاروں پلر کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، اس ٹینکی کے ساتھ رہائشی گھر بھی ہیں، ٹینکی بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایاکہ ہم کافی عرصے سے ایم این اے،ایم پی اے،ڈی سی کو اس ٹینکی کی حالت کا بتاچکے ہیں لیکن کسی نے بھی توجہ نہیں دی گئی۔ یہ ٹینکی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید بتایاکہ انتظامیہ نے کہا تھا کہ پانی کی سپلائی بند کردیں، کچھ دن بند کی لیکن پانی کا مسئلہ شدت اختیارکرگیاتھا لیکن کافی عرصے سے نہ کسی توجہ دی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ایم پی اے راجہ یاور کمال اور ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے کہ نوٹس لیں اور اس کو مرمت کیاجائے تا کہ کسی حادثے سے بھی بچ سکیں اور پانی کا بحران بھی پیدا نہ ہوگرمیاں بھی آ رہی ہیں تو اس سے پہلے مسئلے کا فوری حل کردیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button