معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ایس ایچ او اشتیاق احمد

0

جہلم: معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔ میڈیا دست و بازو بنے توسول لائن کے علاقہ کو جرائم سے پاک کردونگا۔تھانے میں آنے والے سائلین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارتھانہ سول لائن کے ایس ایچ او اشتیاق احمد نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ میڈیا دست و بازو بنے تو تھانہ سول لائن کے علاقہ کو جرائم سے پاک کردوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کام اور کردار کے مالک شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے ۔ تھانے میں آنے والے تمام سائلین کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،جرائم کی نشاندہی کرنا ہر شہری کافرض ہے۔شہریوں کو چاہیے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر چوہدری مدثر گجر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری نعیم گوندل سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.