عدنان کیانی ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر جہلم فورم مڈ لینڈز یوکے منتخب ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

0

برمنگھم: عدنان کیانی ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر جہلم فورم مڈ لینڈز یوکے منتخب ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ،اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان شخصیت کی شمولیت سے جہلم فورم مڈلینڈز یوکے بہتر انداز میں جہلم کی عوام کی خدمت سر انجام دیں گے، ہمیں ان پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم فورم مڈ لینڈز یوکے کی تنظیم نے عدنان کیانی ایڈووکیٹ کو تنظیم کا سینئر نائب صدر منتخب کیا، اس موقع پر ایکس پاک ایسوسی ایشن آف فرانس سوئٹزرلینڈ کے صدرمعروف سماجی شخصیت صدر کاشف ہارون کیانی،نائب صدر خان ذیشان خان ،صدر پی ٹی آئی پیرس ابرار کیانی اورپی پی پی مڈلینڈز کے کنوینرالحاج راجہ گلتاسب خان نے عدنان کیانی ایڈوکیٹ کیانی کو سینئر نائب صدر جہلم فورم مڈلینڈز یوکے منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ بہترین صلاحیتوں کے مالک نوجوان قیادت کی شمولیت سے جہلم فورم بہتر انداز میں جہلم کی عوام کی مدد کر سکے گااور اس کے ساتھ ساتھ الیاس گوندل ایڈووکیٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جو اس عظیم فورم کے بانی اور روح رواں ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.