جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار

شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ارسلان یسیٰن T/ASI چوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان علی ولد رحیم بٹ ساکن محلہ ڈومیلی دینہ سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد افضل SI انچارج چوکی مصری موڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر طیب ولد راجہ طیب ساکن بجوالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 220گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ملک طالب حسین ASI تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان توقیر حیدر ولد محمد رمضان ساکن محلہ جعفریاں پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 2عدد بوتلیں شراب کی برآمد کر لیں جبکہ ملزم شہزاد احمد ولد حافظ صالح ساکن محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

عبدالرحمٰن SI تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حید ر ولد حفاظت حسین ساکن محلہ جعفریاں پنڈدادنخان سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button