ٹیکسیشن کا عمل ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ حافظ ممتاز احمد

0

دینہ: صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ ٹیکسیشن کا عمل ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر محکمانہ کارکردگی کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے اور حکومت پنجاب ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری سہیل ارشد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد سلیم، ای ٹی اوز اٹک ،چکوال راولپنڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر انہوں نے ایکسائز آفس جہلم اور راولپنڈی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زون II راولپنڈی اور اٹک تجمل ارتضی ورک اور ای ٹی او چکوال اورنگزیب خان کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.