جہلم

جہلم میں کورونا کے وار کم ہو گئے، فعال کیسز کی تعداد 4 رہ گئی، 7 لاکھ 92 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھرمیں 4 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 134722 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2750 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2670 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کوروناوائرس سے 76 اموات ہو چکی ہیں۔

کوروناوائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کوروناوائرس کے مشتبہ 73345 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1267 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کوروناوائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکوروناوائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.74 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 73 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 792113 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 25 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی 1 مثبت مریض زیرعلاج ہے.، اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button