دینہ

دینہ کے نواحی گاؤں میں اکھاڑہ بگدر کا انعقاد، پہلوان ندیم خالق بٹ نے میدان مار لیا

دینہ: نواحی گاؤں کُرلہ شریف میں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر وزن اُٹھانے کا مقابلہ ،عرس مبارک کا انعقاد شان و شوکت سے ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں کُرلہ شریف میں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں قابل ذکر بگدر اُٹھانے کا مقابلہ تھا جس کے مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین دینہ میاں محمدعرفان،شیخ اکرام الٰہی اور چوہدری زاہد اختررہنماپی ٹی آئی تھے۔ علاقہ بھر سے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔

اکھاڑہ بگدر زیر نگرانی فخر شاہ اور سفیر پہلوان کے ہوا ،دینہ کی شان ندیم خالق بٹ پہلوان چیمپئین پاکستان نے پانچ من بگدر اُٹھا کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پہلوان ندیم خالق بٹ آف موٹہ غربی پانچ من بیس کلو وزن کا بگدر کا مقابلہ جیت چکا ہے۔

پہلوان ندیم خالق بٹ نے اوپن چیلنج کیا کہ کوئی بھی پہلوان میرے مقابلے میں وزن اُٹھائے ،علاقہ کی عوام نے پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button