جہلم

جہلم سپورٹس کمپلیکس میں اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم سپورٹس کمپلیکس میں اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ،لاہور یونیورسٹی کے کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پہلا جہلم اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں لاہور یونیورسٹی کے کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جہلم کے معروف کو چ فیصل بیگ نے مقامی صحافی جہا نگیر ڈار کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں خصوصی سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر معروف کوچ فیصل بیگ نے ’’جہلم اپڈیٹس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے ، انہوںنے کہا کہ جن ملکوں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم سپورٹس کمپلیکس ضلع جہلم کے نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ سپورٹس کمپلیکس کو آباد کرنے کے لئے کھیلوں کا آغاز کریں تاکہ منفی سرگرمیوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔سپورٹس کمپلیکس میں اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button