جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا سے مزید 2 افراد اور ڈینگی سے 4 افراد متاثر، ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کی ویکسینیشن مکمل

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.60 ہے۔

اس وقت جہلم میں 27 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 125076 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2700 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2595 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 63916 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1218 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.92 ہے۔

ضلع جہلم میں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 649589 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی کے 4 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 3 مثبت مریض داخل ہے جن کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے۔ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 أوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button