پنڈدادنخان

جلالپورشریف تا کندووال سٹرک کی مرمت؛ ایکسیئن ہائی وے اورایس ڈی او ہائی وے کو نوٹس جاری

پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ اور ملک طیب شیراز ایڈووکیٹ کی طرف سے ایکسیئن ہائی وے جہلم اورایس ڈی او ہائی وے پنڈدادنخان کو نوٹس جاری ، جوڈیشل مجسٹریٹ پنڈدادنخان یاسر حسین مرل کی معزز عدالت نے 29مارچ 2021 کوجواب کے لیے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان معروف قانون دان شکیل شیراز نائب صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخا ن اور ملک طیب شہزاد ایڈووکیٹ نے جلالپور شریف تاکندووال سڑک کی مرمت کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ پنڈدادنخان یاسر حسین مرل کی عدالت میںپٹیشن دائر کرا دی۔

معزز عدالت نے ایکسیئن ہائی وے جہلم اورایس ڈی او ہائی وے پنڈدادنخان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29مارچ 2021 کوجواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔ پٹیشنرز کی باقاعدہ وکالت چوہدری اکرام اللہ خان ایڈوکیٹ اور چوہدری جہانگیر اختر ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ اور ملک طیب ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلالپورشریف تا للِہ انٹرچینج اور کندووال سڑک انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے۔ 24 گھنٹے اس سڑک پر ہیوی ٹریفک کے علاوہ دیگر ہرقسم کی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کاسلسلہ جاری ہے جس پر محکمہ ہائی وے کے افسران کی کوئی توجہ نہیں ہے،گاڑیوں کے نقصان کے علاوہ آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button