پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی سرد مہری بدستور برقرار، گیس کی ری فلنگ عروج پر

پنڈدادنخان: تحصیل میں ا نتظامیہ کی سرد مہری بدستور برقرار، تحصیل بھر میں گیس کی ری فلنگ عروج پر ، انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں میں عرصہ دراز سے مبینہ طور پرانتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ جس سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور اکثر گیس ایجنسیاں اہم کارروباری مراکز ، مساجد اور تعلیمی اداروں کے قریب ہیں۔

گیس سلنڈر فروخت کرنے والے عناصرریفلنگ کے دوران نہ صرف گیس چور ی کرتے ہیں بلکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر انسانی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں ، جبکہ ماضی میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے کے دوران ضلع بھر کے مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور متعدد افراد کے جھلسنے کے ساتھ ساتھ اموات بھی واقعہ ہو چکی ہیں۔

غیر قانونی گیس ری فلنگ رکوانے کے لئے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں سے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button