سوہاوہ

محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سے سرکاری سکول کے طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم کی تقسیم

سوہاوہ: محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سے سرکاری سکول کے طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم کی تقسیم، سکول انتظامیہ اور عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سییونین کونسل پھلڑے سیداں کے ایک سرکاری سکول کے طلبا وطالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے۔اختر ویلفیئر کے کوآرڈینیٹر امتیاز کیانی نے ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) تحصیل سوہاوہ سہیل رضا کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبی سیداں کے تمام طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کئے۔

یاد رہے کہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے اب تک تحصیل سوہاوہ کے متعدد سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے فلاحی کام سرانجام دئیے جاچکے ہیں۔

محمد شیراز کیانی نے برطانیہ سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت کے محدود مالی وسائل کی وجہ سے بیشتر سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ ان سکولوں میں کوئی غیر نہیں بلکہ ہمارے اپنے بچے اور اس وطن کی تعمیروترقی کے معمار زیور تعلیم سے آراستہ کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے وہاں بہ حیثیت ایک ذمہ دار شہری ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے علاقہ میں موجود سرکاری سکولوں میں سہولیات کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اللہ کی طرف سے دئیے گئے مالی وسائل میں سے حکومت کے شانہ بشانہ اپنی مالی معاونت کا حصہ ڈالیں۔

سکول انتظامیہ اور عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے محمد شیراز کیانی چیئرمین اخترویلفیئر کی اس کاوش پراظہار تشکر کرتے ہوئے بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button