جہلماہم خبریں

پولیس خدمت مراکز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد

جہلم: پولیس خدمت مراکز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے جہاں تمام سٹاف کو عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے اس لیے عوام ٹاؤٹ مافیا سے محفوظ رہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کی جانب سے ٹریفک پولیس جہلم میں ایس او پی کے مطابق تبادلہ کے ضمن میں سٹاف سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹریفک سٹاف قانون اور میرٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی کروائے جبکہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے باز رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر پولیس خدمت مراکز جہلم، سوہاوہ، پنڈدادنخان اور ٹریفک آفس جہلم میں عوام کو تمام لائسنس فارم دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں جبکہ قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونگے اور عوام کسی بھی ٹاؤٹ مافیا کو اپنی رزق حلال کی کمائی نہ دیں بلکہ اگر کوئی ایسا کام کرتا ہے تو برائے راست مجھے اس سے آگاہ کریں انشاء اللہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button