جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1465ہو گئی

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 67 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 11 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 59690 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1465 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1348 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 45537 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 973 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 666 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button