گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی، پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا، لو لگنے سے درجنوں بیمار

0

جہلم: گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی، پارہ 47ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا، لو لگنے سے درجنوں بیمار،ابررحمت کی دعائیں مانگنے لگے۔

ضلع جہلم اور گرد ونواح میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران گرمی کی شدت انتہا کو پہنچ گئی ہے اور پارہ روزانہ کی بنیاد پر 43سے 47ڈگر ی تک پہنچ کر شہریوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

گزشتہ دو روز سے ضلع جہلم میں مسلسل 47ڈگری گرمی کے باعث معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور گرمی کی شدت کے باعث اب تک سول ہسپتال میں درجنوں افراد لو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث داخل ہو چکے ہیں۔

سخت گرمی نے چرند پرند ہر چیز کو بے حال کر دیا ہے اور ہر شہری بارش کیلئے دعاگو ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.