جہلم

ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا انعقاد، شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے

جہلم: ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا انعقاد، شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے ، کم عمر ڈرائیونگ کے نقصانات ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات، ون ویلنگ سے پرہیز اور سموگ کے دوران محفوظ سفر سے آگاہی دینے کیلئے شاندار چوک جہلم میں ایک آگاہی کیمپ لگایا گیا۔

کیمپ کی قیادت قائم مقام ڈی ایس پی ملک عدنان نے کی جبکہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے اہلکاروں اوردیگر دفتری عملے نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے شہریوں ، ڈرائیور حضرات میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور مختلف حالات میں ڈرائیونگ بارے تفصیلی لیکچر بھی دئیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button