تارکین وطن

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امبیسیڈر آف پاکستان کے اعزاز میں تقریب اور گارڈ آف آنر پیش

منیلا: پاکستان کے سفیر ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی نے فلپائن کے پولیس ہیڈ کوارٹر کا وزٹ کیا، فلپائن کے پولیس چیف ایف فور سٹار جنرل اور اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا دونوں ملکوں کے ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور پاکستان کے سفیر کو سلامی پیش کی گئی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کے چیف اور فلپائن حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے استقبالیہ دیا، اس دوران امبیسیڈر آف پاکستان ان امتیاز احمد قاضی کے ساتھ کونسلر اتاشی امید علی کلہوڑو اور سکیورٹی آفیسر فرحان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دو طرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ فلپائن میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلاً بات ہوئی، خصوصاً فلپائن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو حلال کھانے کی فراہمی نماز کی ادائیگی کی سہولیات اور ان کی رہائی کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلپائن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اس اہم میٹنگ کو کو سراہا گیا، خوشی کا اظہار کیا گیا اور انہیں یقین ہے کہ عنقریب ان کے تمام مسائل سفیر پاکستان اور سفارت خانے کی کوششوں کی وجہ سے باعزت حل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button