پیشہ ور بھکاریوں کے جتھوں نے تاجروں او ر خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو تنگ کر کے رکھ دیا

0

جہلم: پیشہ ور بھکاریوں کے جتھوں نے شہر کے تاجروں او ر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو تنگ کر کے رکھ دیا، گروہوں کی شکل میں پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا گیا، بھیک مانگتے وقت 50/100 روپے بھیک لینے کی ضدکرنے لگے، نہ دینے پر شہریوں کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دینا معمول بنا لیا۔

بھکاری خواتین کے گروہوں نے برقعے پہن کر مسواک ، پنسلیں وغیرہ اپنے پاس رکھ کر جدید طریقے سے بھیک مانگناشروع کر دیا، درد ناک آوازیں نکال کرشہریوں کو اپنی طرف متوجہ کر کے مختلف حیلوں بہانوں سے جیبیں خالی کرنے میں مگن ہیں۔

شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ وربھکاریوں سے جہلم شہر کے شہریوں اور تاجروں کو آزاد کرانے کے لئے کردار ادا کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماہ صیام قریب آتے ہی پڑوسی اضلاع سے ٹولیوں کی شکل میں بھکاری ہجرت کر کے جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھیک مانگنے کے لئے جتھوں کی شکل میں پہنچ رہے ہیں۔

شہریوںنے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھکاریوں کی خیمہ بستیاں ختم کروانے کے احکامات جاری کریں تاکہ بھکاریو ں سے شہریوں کو چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.