سوہاوہ

سابق ناظم یونین کونسل پنڈ متے خان کے چوہدری عبدالرزاق کا بیٹا عتیق رزاق وفات پاگیا

سوہاوہ: سابق ناظم یونین کونسل پنڈ متے خان کے چوہدری عبدالرزاق کا بیٹا عتیق رزاق رضائے الٰہی سے وفات پاگیا، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی ، کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آہوں و سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل پنڈ متے خان کے سابق ناظم چوہدری محمد رزاق کے بیٹے، سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی سوہاوہ وسیم رزاق اور پٹرولنگ پولیس اہلکار ندیم رزاق کے بھائی عتیق رزاق اچانک وفات پاگئے۔ ان کی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button