جہلم

ایپکفا کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی ضلعی تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات

جہلم: آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے ضلعی تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین جن میں چوکیداروں سے 8 آٹھ گھنٹے کی بجائے 24/24 گھنٹے ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں جو کہ کلاس فور ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوکیدار کی ڈیوٹی 8 گھنٹے مقرر ہے جبکہ سرکاری محکموں کے افسران ہٹ دھرمی اختیار کرتے ہوئے جان بوجھ کر 24/24 گھنٹے ڈیوٹیاں لے رہے ہیں، ہماری خاموشی کو ہر گز ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسران ماتحت ملازمین کے ساتھ نرم رویہ اور ڈیوٹیوں کے معاملے میں نرمی اختیار کریں ملازمین کو زر خرید غلام سمجھنے کی بجائے سرکاری ملازم سمجھ کر 8 گھنٹے کی ڈیوٹیاں لیں تاکہ درجہ چہارم کے ملازمین بیماریوں اور تھکاوٹ سے بچتے ہوئے احسن انداز میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ٹیوب ویل آپریٹر 2/2 موٹریں چلا کر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جو کہ ٹیوب ویل آپریٹروں کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔ ہفتہ وار چھٹی بھی پچھلے 2 سال سے ختم کر دی گئی ہے جبکہ ٹیوب ویل آپریٹروں سے واٹر سپلائی کے بل بھی تقسیم کروائے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری عمران خان سینئر نائب صدر محمد ریاض فنانس سیکرٹری صفدر اور ملک قاسم بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button