جہلماہم خبریں

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نوجوانوں نے عائد پابندی ہوا میں اڑا دی

جہلم: گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نوجوانوں نے عائد پابندی ہوا میں اڑا دی ، دریا ئے جہلم سمیت نہروں میں نہانا فیشن بن گیا ۔ نوجوان نسل گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے گھنٹوں نہروں پر وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے دریائے جہلم میں نہانے کی عائد پابندی بھی منچلوں کو نہ روک سکی، پچھلے سال گرمیوں کے موسم میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے مختلف اوقات میں درجنوں نوجوان دریائے جہلم کی موجوں کی نظر ہو گئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے دریائے جہلم میں نہانے پر سخت پابندی عائد کر دی ۔
جہلم شہر و مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے جگو ہیڈ، نہر اپر جہلم کو اپنا مسکن بنا لیا، رواں سال پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے ایک مرتبہ پھر جہلم کے نوجوانوں نے دریائے جہلم سمیت نہر اپر جہلم، جگو ہیڈسمیت مختلف چشموں پر نہانا شروع کر رکھا ہے ، جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ حسب سابق امسال بھی دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔گزشتہ روز تک نصف درجن کے قریب نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر رواں سال جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button